ویب ڈیسک : پاکستان اور ترکی کی عالمی ڈراما سیریل صلاح الدین ایوبی کی کاسٹ کے لیے آڈیشنز کا انعقاد ، چوٹی کے اداکاروں نے حصہ لیا اور کئی نامور اداکار فیل ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق کراچی اور لاہور میں آڈیشنز کیے گئے تھے تاہم چھ ہزار سے زیادہ امیدواروں میں سے کل 60 پاکستانی فنکاروں کو ان آڈیشنز میں گولڈن ٹکٹ ملا ہے جن میں سے 18 لاہور سے اور 42 فنکار کراچی سے تعلق رکھتے ہیں۔
جو بڑے نام منتخب ہوئے ہیں ان میں عائشہ عمر، عدنان جیلانی، فرحان آغا اور اشنا شاہ شامل ہیں۔
جبکہ نادیہ حسین جو نامور اداکارہ اور ماڈل ہیں وہ آڈیشن میں ناکام ہوگئیں۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ آڈیشنز کا اگلہ مرحلہ جنوری اور پھر مارچ میں منعقد کیا جائے گا جس میں ترکی اور ضرورت پڑنے پر پاکستان میں بھی آڈیشنز کیے جائیں گے۔