ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تعلیمی ادارے بند کرنے پر وزیراعظم کا اہم بیان آگیا

تعلیمی ادارے بند کرنے پر وزیراعظم کا اہم بیان آگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی عباس ) وزیراعظم کی سربراہی میں ہونے والے این سی او سی کے اجلاس کی اندرونی کہانی، پنجاب حکومت نے کرونا اور سموگ کے باعث تعلیمی ادارے بند کرنے کے حوالے سے آگاہ کردیا ۔ این سی او سی نے پنجاب حکومت کو دو ہفتے تک انتظار کرنے کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں وزیراعظم کی سربراہی میں ہونے والے این سی او سی کے اجلاس میں ملک بھر میں کرونا کے بڑھتے کیسز کے باعث تعلیمی اداروں کو پھر سے بند کرنے پر طویل بحث ہوئی۔ جس میں پنجاب حکومت نے کرونا اور سموگ کے باعث سکول بند کرنے سے متعلق وزیراعظم کو آگاہ کردیا ہے ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاق نے پنجاب کے تعلیمی ادارے بند کرنے سے متعلق 2 ہفتے کا انتظار کرنے کو کہا ہے ۔ دوسری جانب زرائع نے بتایا ہے کہ پنجاب حکومت نے سموگ مزید بڑھنے پردسمبرکے پہلے ہفتے سےتعلیمی ادارے بند کرنے کی ڈیڈ لائن دی ہے اور پنجاب حکومت دسمبرکے آغازمیں سردیوں کی چھٹیوں کااعلان کرسکتی ہے کیونکہ پنجاب میں کرونا کیساتھ ساتھ سموگ بھی بہت بڑھ رہی ہے ۔

دوسری جانب تعلیمی اداروں میں کورونا کیسز کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر وفاقی حکومت نے بین الصوبائی وزراء تعلیم کانفرنس 5 نومبر کو طلب کرلی ہے۔  کانفرنس میں چاروں صوبوں کے وزراء تعلیم شرکت کریں گے، کانفرنس میں موسم سرما کی چھٹیاں دینے یا نہ دینے کا فیصلہ کیا جائے گا۔ کانفرنس میں تعلیمی سال اپریل کی بجائے یکم اگست تک بڑھانے پربھی غور کیا جائے گا۔ اجلاس میں آٹھویں کے بورڈ کے امتحانات لینے یا نہ لینے کا فیصلہ بھی ہوگا۔ اجلاس میں تمام صوبائی وزرائے تعلیم ویڈیولنک کےذریعےشرکت کریں گے۔  

Malik Sultan Awan

Content Writer