ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پرعدالت نے بڑا حکم دے دیا 

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پرعدالت نے بڑا حکم دے دیا 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف ) لاہور ہائیکورٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف درخواستوں پر سماعت، عدالت نے پیٹرولیم کمیشن کو تحقیقات 2 دسمبر تک مکمل کرنے کا حکم دے دیا۔ چیف جسٹس محمد قاسم خان نے ریمارکس دیئے کہ یہ ایسا کیس ہے جس سے حکومت ہل جائے گی، حکومت اگرمقررہ وقت پر تحقیقات مکمل نہ کروا سکی تو عدالت کروائے گی۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس ہائی کورٹ محمد قاسم خان نے کیس کی سماعت کی۔ پیٹرولیم مصنواعات کمیشن کے سربراہ ایڈیشنل ڈائریکٹرایف آئی اے ابوبکرخدا بخش، قائم مقام چئیرمین اوگرا نورالحق ، وفاقی حکومت کی جانب سے ایڈیشنل اٹارنی جنرل اشتیاق اے خان، ڈپٹی اٹارنی جنرل اسد علی باجوہ پیش  ہوئے۔

  چیف جسٹس محمد قاسم خان نے کہا کہ فرہق نمبر 10 پارکو کی طرف سے ملتوی کی استدعا ہے،  یہ فریق نمبر 10 کون ہے جو اس طرح کے حیلے بہانے استعمال کر رہا ہے، شیخ انوار الحق  ایڈوکیٹ نے پارکو کی طرف سے ملتوی کی استدعا کی ہے، سماعت ملتوی کرنے کی درخواست میں کہا گیا ہے کہ وکیل اسلام آباد ہائیکورٹ میں مصروف ہے، لاہور ہائیکورٹ زیادہ پرانی ہے یا اسلام آباد ہائیکورٹ ؟؟ ایڈیشنل اٹارنی جنرل اشتیاق خان نے کہا کہ پٹرولیم کمیشن نے 6 سے 8 ہفتے معاملہ مکمل کرنے کیلئے وقت مانگا ہے۔

  چیف جسٹس محمد قاسم خان نے کہا  میں تمام ذمہ داروں کو ذاتی حیثیت طلب کرتا ہوں، ایڈیشنل اٹارنی جنرل اشتیاق خان بولے 4 ہفتوں کے وقت میں ہم تحقیقات مکمل کر لیں گے، چیف جسٹس محمد قاسم خان نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا پھر آپ وقت مانگیں گے کہ وزیراعظم سے پوچھنا ہے، فلاں سے پوچھنا ہے ایڈیشنل اٹارنی جنرل اشتیاق اے خان نے کہا عدالتی ٹی او آرز کو دیکھتے ہوئے تمام تحقیقات مکمل کرنی ہیں، ہم چاہتے ہیں یہ پیٹرولیم کمیشن کی رپورٹ پرعملدرآمد بھی ہو، چیف جسٹس محمد قاسم خان نے کہا 28 دن گن کر تاریخ دے رہا ہوں، مجھے ٹھیک 4 ہفتوں کے بعد رپورٹ یہاں چاہئے،اگر آپ تحقیقات مکمل نہ کر سکے تو عدالت خود یہاں تحقیقات کروائے گی، آئندہ سماعت پر کمیشن کی کم از کم 25 سے 30 کاپیاں عدالت میں جمع کروائی جائیں۔

 درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ کابینہ کی منظوری کے بغیر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کے لیے قواعد ضوابط کو مدنظر نہیں رکھا گیا۔ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں کم ہو رہی ہیں لیکن پاکستان میں قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کر دیا گیا ہے۔عوام کو ریلیف فراہم کرنا حکومت کی زمہ داری ہے جو حکومت پوری نہیں کر رہی۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کے خلاف حکم امتناعی جاری  کرنے اور  قیمتوں میں اضافے کو نوٹیفکیشن کو کالعدم قرار دے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer