(درنایاب) واسا نے گریڈ 16 اور گریڈ 17 کے 51 کنٹریکٹ ملازمین کو ریگولر کردیا۔
تفصیلات کے مطابق ایم ڈی واسا سید زاہد عزیز کی صدارت میں کمیٹی نے منظوری دی ۔ ریگولر ہونے والے ملازمین میں 22 ایس ڈی اوز، 2 کیمسٹس، 1 ،ایڈمن، 2 اسسٹنٹ ڈائریکٹر پی اینڈ ڈی، 1 اسسٹنٹ ڈائریکٹرجی آئی ایس، 7 سسٹنٹ ڈائریکٹرکمپیوٹر، 1 جونیئر پروگرامر، 1 اسسٹنٹ ڈائریکٹر سوشل موبلیزر، 1 اسسٹنٹ کیمسٹ، 8 سپروائزر کمپیوٹر اور 4 سنئیر اکاوئنٹنٹ شامل ہیں۔
ایم ڈی واسا کا کہنا ہے کہ تمام ریگولر ہونے والے افسران کو مبارک باد پیش کرتا ہوں۔ ریگولر ہونے والے افسران واسا لاہور کے لئے سودمند ثابت ہونگے۔