سستی اشیائے ضروریہ، ایگری کلچر فیئر پرائس شاپس قائم کرنیکا فیصلہ

 سستی اشیائے ضروریہ، ایگری کلچر فیئر پرائس شاپس قائم کرنیکا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (قذافی بٹ) عوام کو اشیائے ضروریہ کی سستے داموں فراہمی کیلئے نئی ایگری کلچر فیئر پرائس شاپس قائم کرنے کا فیصلہ جبکہ فیئر پرائس شاپس پر قیمتیں ڈیجیٹل بورڈپر نمایاں ہوں گی۔

 صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال کی زیر صدارت اجلاس میں پرائس کنٹرول میکانزم، ایگری کلچر فیئر پرائس شاپس کا قیام اور راشن کارڈ سکیم کا جائزہ لیا گیا، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اسلم اقبال کا کہنا تھاکہ صوبے بھر میں عوام کو اشیائے ضروریہ کی سستے داموں فراہمی کیلئے نئی ایگری کلچر فیئرپرائس شاپس قائم کی جائیں گی، یہ ایگری کلچر فیئر پرائس شاپس پسماندہ علاقوں میں بنائی جائیں گی تاکہ غریب عوام استفادہ کرسکیں، فیئر پرائس شاپس کے قیام کیلئے اور میکانزم بنا لیا۔

صوبائی وزیرتجارت نے کہاکہ ایگری کلچر فیئر پرائس شاپس پر قیمتوں کے حوالے سے ڈیجیٹل بورڈ نصب ہوں گے، صوبے بھر میں قائم ماڈل بازار بھی عوام کو ریلیف فراہم کر رہے ہیں۔

Sughra Afzal

Content Writer