ڈولفن فورس کی فائرنگ سے نوجوان جاں بحق، وزیراعلیٰ کا نوٹس

ڈولفن فورس کی فائرنگ سے نوجوان جاں بحق، وزیراعلیٰ کا نوٹس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عابد چوہدری: سبزہ زار میں چھریوں کے وار کر کے شہریوں اور ڈولفن اہلکار کو زخمی کرنے والا ذہنی مریض ڈولفن اہلکار کی فائرنگ سے جاں بحق، عمیر کے ورثا نے احتجاج لاش بابو صابو چوک میں رکھ کر شدید نعرے بازی کی، پولیس نے مظاہرین پر  تشدد کرکے  زبردستی احتجاج ختم کروا دیا۔  

تفصیلات کے مطابق سبزہ زار میں ذہنی مریض عمیر چھری لے کر گھوم رہا تھا جس نے تین شہریوں کو زخمی  کر دیا، اطلاع ملنے پر ڈولفن فورس کی ٹیم موقع پر پہنچی اور عمیر کو پکڑنے کی کوشش کی۔ عمیر نے چھری سے اہلکار مبشر کو  بھی شدید زخمی کر دیا جس پر مڈ بھیڑ میں اہلکار نے فائرنگ کر دی جس کے باعث عمیر موقع پر جاں بحق ہو گیا۔   ورثا نے لاش بند روڑ پر رکھ کر ڈولفن فورس کے خلاف احتجاج کیا جس پر پولیس نے مظاہرین پرتشدد کرکے زبردستی انہیں منتشر کر دیا۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ ڈولفن اہلکار نے عمیر کو ٹانگوں اور سینے میں دو فائر کیے جبکہ ایس پی بلال ظفر  کا کہنا ہے کہ خود کو بچانے کے لیے اہلکار نے فائرنگ کی۔

دوسری جانب وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے سبزہ زارمیں ڈولفن فورس کی مبینہ فائزنگ سے شہری کی ہلاکت کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پنجاب سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔ا نہوں نے واقعے کی ہر پہلو سے تحقیقات کرکے ذمہ داروں کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کی ہدایت کی ۔ وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ حکومت جاں بحق شہری کے لواحقین کو انصاف فراہم کرے گی۔

Sughra Afzal

Content Writer