(عیسیٰ ترین)محکمہ داخلہ حکومت بلوچستان نے دریائے حب میں تین افراد کے جاں بحق ہونے کے بعد دریائے حب پر نہانے اور تیراکی پر دفعہ 144 نافذ کر دی۔
محمکہ داخلہ کے مطابق حب میں تفریحی سرگرمیوں پر مکمل پابندی عائد کی گئی ہیں ۔دریائے حب میں افسوسناک واقعہ پیش آیا تھا۔جس میں تین افراد کے جاں بحق ہونے کے بعد یہ اقدام اٹھایا گیا -دریا کے خطرناک مقامات پر غیر مجاز افراد کے داخلے پر مکمل پابندی ہوگی ۔
محکمہ داخلہ حکومت بلوچستان کا کہنا ہے کہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف دفعہ 188 کے تحت کارروائی ہوگی ۔پابندی کا اطلاق فوری طور پر ہوگا ، اور یہ حکم 60 روز تک نافذ العمل رہے گا۔ڈپٹی کمشنر، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو سخت عملدرآمد کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔