ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعظم کی قذافی اسٹیڈیم آمد، پی ایس ایل فائنل کھیلنے والی ٹیموں کے کھلاڑیوں سے ملاقات

وزیراعظم کی قذافی اسٹیڈیم آمد، پی ایس ایل فائنل کھیلنے والی ٹیموں کے کھلاڑیوں سے ملاقات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : وزیراعظم شہباز شریف پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) الیون کا فائنل میچ دیکھنے قذافی اسٹیڈیم پہنچ گئے ۔ 

وزیر اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف کی قذافی اسٹیڈیم آمد پر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے اُن کا شاندار استقبال کیا۔ وزیراعظم نے چیٔرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کے ہمراہ کھلاڑیوں سے فرداً فرداً مصافحہ کیا.

وزیرِ اعظم نے فائنل تک پہنچنے کیلئے دونوں ٹیموں کی محنت اور لگن کو سراہا اور فائنل میچ کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا.

 وزیر اعظم نے پشاور زلمی اور حیدر آباد کنگز مین کے کپتانوں کے ہمراہ ٹرافی کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں ۔

 اس موقع پر وفاقی وزراء محمد اورنگزیب، اعظم نزیر تارڑ ، عطاء اللہ تارڑ، شزہ فاطمہ خواجہ، عبد العلیم خان، رانا مبشر اقبال اور معاون خصوصی طلحہ برکی بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے.