(ویب ڈیسک) بھارتی کرکٹ بوڑد (بی سی سی آئی )نے ’خواتین ٹی-20 ورلڈ کپ 2026‘ کیلئے اپنی ٹیم کے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔ ہرمن پریت کور ٹیم کی قیادت کریں گی، جبکہ اسمرتی مندھانا کو نائب کپتان کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ قابل ذکر ہے کہ انگلینڈ اور ویلز کی میزبانی میں ’ٹی-20 ورلڈکپ 2026‘ کا آغاز 12 جون سے ہوگا اور فائنل مقابلہ 5 جولائی کو کھیلا جائے گا۔بھارت کو آسٹریلیا، بنگلہ دیش، پاکستان، نیدرلینڈز اور جنوبی افریقہ کے ساتھ ’گروپ اے‘ میں رکھا گیا ہے۔بھارتی ٹیم14 جون کو پاکستان کیساتھ پہلا میچ کھیلے گی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق خواتین ٹی-20 ورلڈ کپ 2026‘ میں دنیا بھر کی 12 ٹیمیں حصہ لیں گی۔اعلان کردہ بھارتی ٹیم کو عالمی کپ میں 2 کھلاڑیوں کی کمی محسوس ہو سکتی ہے۔ زخمی ہونے کے باعث فاسٹ بالرکاشوی گوتم اور آل راؤنڈر امنجوت کور اسکواڈ کے انتخاب کیلئےدستیاب نہیں تھیں، امنجوت کا ٹیم میں شامل نہ ہونا ایک بڑا نقصان مانا جا رہا ہے، جس کا اعتراف کپتان ہرمن پریت کور نے بھی کیا۔ تاہم اچھی بات یہ ہے کہ ٹیم کے پاس رینوکا ٹھاکر، کرانتی گوڑ، اروندھتی ریڈی اور نندنی شرما کی صورت میں 4 بہترین فاسٹ بالرز کے متبادل موجود ہیں۔ نندنی شرم کا یہ پہلا ورلڈ کپ ہوگا۔
The BCCI has announced the 15-member Indian women’s squad for the T20 World Cup 2026. The team is set to kick off their campaign on June 14 against Pakistan.#BCCI #T20WorldCup2026 #harmanpreetKaur pic.twitter.com/pLeDIizaHt
— CricTracker (@Cricketracker) May 2, 2026
ٹی-20 ورلڈ کپ کے لیے بھارتی اسکواڈ میں ہرمن پریت کور (کپتان)، اسمرتی مندھانا (نائب کپتان)، شیفالی ورما، جیمیما روڈرگز، بھارتی پھلمالی، دیپتی شرما، رچا گھوش (وکٹ کیپر)، شری چرنی، یاستیکا بھاٹیا (وکٹ کیپر)، نندنی شرما، اروندھتی ریڈی، رینوکا ٹھاکر، کرانتی گوڑ، شرینکا پاٹل اور رادھا یادو شامل ہیں۔
خواتین ٹی-20 ورلڈ کپ 2026‘ میں دنیا بھر کی 12 ٹیمیں حصہ لیں گی۔ بھارت کو آسٹریلیا، بنگلہ دیش، پاکستان، نیدرلینڈز اور جنوبی افریقہ کے ساتھ ’گروپ اے‘ میں رکھا گیا ہے۔ بھارتی ٹیم اپنا پہلا میچ 14 جون کو پاکستان کے خلاف کھیلے گی۔ انگلینڈ، آئرلینڈ، نیوزی لینڈ، اسکاٹ لینڈ، سری لنکا اور ویسٹ انڈیز کو ’گروپ بی‘ میں شامل کیا گیا ہے۔