ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حمزہ شہباز کی شاد باغ میں لیگی رہنما کاشف گوہر کی رہائش گاہ آمد ، والد کے انتقال پر تعزیت

 حمزہ شہباز کی شاد باغ میں لیگی رہنما کاشف گوہر کی رہائش گاہ آمد ، والد کے انتقال پر تعزیت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

راؤ دلشاد : مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف شادباغ میں لیگی رہنما کاشف گوہر کی رہائش گاہ پر پہنچے، جہاں اُنہوں نے ان کے والد الحاج محمد حسین گوہر کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔

حمزہ شہباز شریف نے کاشف گوہر، ابوذر غفاری گوہر اور بابر حسین گوہر سے ملاقات کی اور مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی بھی کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے حمزہ شہباز شریف نے کہا کہ الحاج محمد حسین گوہر ایک نفیس، محبت کرنے والے اور مخلص انسان تھے، جو ہمیشہ فلاحی کاموں میں پیش پیش رہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مرحوم کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

 اس موقع پر حاجی منیب طفیل، حاجی صدیق، عبداللہ امیر، عبداللہ علوی، موسیٰ گوہر، بدر گوہر، یحییٰ گوہر، فخرالصادقین، نبیل الزمان بابر، عبدالرحمٰن گوہر، راشد ڈار، سینئر رہنما اسد بٹ، عارف بٹ (چیئرمین)، نوید چاند، شیخ شہزاد، شہزاد رفیق، چوہدری سلطان، فواد اقبال، احسن مغل، عامر صادق، اویس بھٹی، عدنان بٹ، حافظ عبدالغفار سمیت دیگر افراد بھی موجود تھے۔