ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

20سال بعد ٹینس کا بڑا اعزاز پاکستان کے نام

20سال بعد ٹینس کا بڑا اعزاز پاکستان کے نام
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پاکستان نے 20 سال بعد ٹینس میں بڑا اعزاز اپنے نام کرلیا ہے پاکستانی کھیلاڑی محمد شعیب نے روسی کھلاڑی کو شکست دیکر آئی ٹی ایف فیوچرز ٹائٹل میں کامیابی حاصل کرلی۔

اسلام آباد میں کھیلے گئے فائنل میں محمد شعیب نے روس کے نکیتا ایانن کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دی محمد شعیب نے یہ میچ 7-6، 4-6 اور 6-2سے جیت کر ٹائٹل پاکستان کے نام کردیا۔

  آئی ٹی ایف فیوچرز کے فائنل میں 20 سال بعد پاکستانی کھیلاڑی پہنچا اور جیت بھی اپنے نام کر لی صدر پاکستان ٹینس فیڈریشن اعصام الحق اور سیکرٹری کرنل ضیا طفیل نے محمد شعیب کو شاندار کامیابی پر مبارکباد پیش کی ہے ۔

صدر پی ٹی ایف اعصام الحق نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ٹینس اور کھیلوں سے محبت کرنے والوں کے لیے آج بڑا دن ہے، محمد شعیب خان نے تاریخ رقم کردی اس موقع پر اختتامی تقریب میں سویڈن کی سفیر نے خصوصی شرکت کی۔