ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فلائی جناح کا اندرون ملک پروازوں میں اضافہ، لاہور سے کوئٹہ کیلئے نئی فلائٹس کا اعلان

فلائی جناح کا اندرون ملک پروازوں میں اضافہ، لاہور سے کوئٹہ کیلئے نئی فلائٹس کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سعید احمد: نجی ایئرلائن فلائی جناح نے اندرون ملک پروازوں میں توسیع کا فیصلہ کرتے ہوئے لاہور سے کوئٹہ کیلئے نئی پروازوں کے آغاز کا اعلان کر دیا ہے۔

ایئرلائن حکام کے مطابق 13 مئی سے لاہور اور کوئٹہ کے درمیان دوطرفہ پروازیں شروع کی جائیں گی یہ پروازیں ہفتے میں تین دن بدھ، جمعہ اور اتوار کو آپریٹ کی جائیں گی جبکہ  تقریباً ڈیڑھ گھنٹے کے دورانیے پر مشتمل اس روٹ کیلئے ایئربس A320 طیارہ استعمال کیا جائے گا۔

حکام کے مطابق اس اقدام کا مقصد مسافروں کو مزید سفری سہولیات فراہم کرنا اور اندرون ملک فضائی رابطوں کو بہتر بنانا ہے۔