طاہر جمیل: پاکستان سپر لیگ کے فائنل کیلئے لی پارک کے خصوصی انتظامات کردئیے گئے تماشائیوں کے لئے پارکنگ کے 6 مقامات مختص کئے گئے ہیں۔
تفصیلات کےمطابق وی آئی پیز ،جنرل پبلک کے لئے پارکنگ کے 3، 3 مقامات مقرر ہیں وی آئی پی پارکنگ کیلئے جمنازیم، فٹ بال گراونڈ ،الحمرا اوپن ائیر مختص ہے اور جنرل پبلک کے لئے سن فورٹ، لبرٹی اور گلبرگ کالج فار بوائز مقرر ہیں جبکہ فٹ بال گراونڈ میں 200، جمنازیم 60 ،الحمرا اوپن ائیر میں 50 گاڑیوں کی گنجائش موجود ہے۔
حکام کے مطابق گلبرگ کالج میں 4 ہزار بائیکس اور 600 گاڑیوں کی گنجائش موجود ہے جبکہ لبرٹی پارکنگ سائٹ پر 600 موٹرسائیکلوں اور 700 گاڑیوں کی پارکنگ کی گنجائش موجود ہے سن فورٹ پر 400 موٹرسائیکلوں اور 60 گاڑیوں کی جگہ ہے۔
حکام نے بتایا کہ لبرٹی پارکنگ سائٹ کے علاوہ تمام مقامات پر پارکنگ کی مفت سہولت دی جائے گی۔