ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی ایس ایل فائنل دیکھنے والوں کیلئے اہم ہدایات جاری

پی ایس ایل فائنل دیکھنے والوں کیلئے اہم ہدایات جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈٰیسک:  پاکستان کرکٹ بورڈ نےپی ایس ایل کے فائنل میچ کے لیے شائقینِ کرکٹ کے داخلے سے متعلق تفصیلی ہدایات جاری کر دی ہیں تاکہ اسٹیڈیم میں نظم و ضبط اور سیکیورٹی کو یقینی بنایا جا سکے۔

جاری کردہ ہدایت نامے کے مطابق شائقین کو اسٹیڈیم میں داخلے کے لیے اپنا اصل شناختی کارڈ اور فزیکل یا ڈیجیٹل ٹکٹ ساتھ لانا لازمی ہوگا۔ ان دستاویزات کے بغیر کسی بھی شخص کو داخلے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

پی سی بی نے واضح کیا ہے کہ شائقین پاکستان اور پی ایس ایل ٹیموں کے پرچم اسٹیڈیم میں لا سکتے ہیں، تاہم کچھ اشیاء پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ ان میں ایئر پوڈز، ہینڈز فری ڈیوائسز اور پاور بینک شامل ہیں۔

اس کے علاوہ کسی بھی قسم کی بوتل، کیمرہ اور باہر سے لایا گیا کھانا اسٹیڈیم کے اندر لے جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ بورڈ کے مطابق یہ اقدامات سیکیورٹی اور میچ کے پرامن انعقاد کے لیے ضروری ہیں۔

پی سی بی نے شائقین سے اپیل کی ہے کہ وہ ہدایات پر مکمل عمل کریں تاکہ میچ کا لطف محفوظ اور خوشگوار ماحول میں اٹھایا جا سکے۔