ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مانگا منڈی پولیس کی بڑی کارروائی، گردہ فروش گینگ کے 6 ارکان گرفتار

مانگا منڈی پولیس کی بڑی کارروائی، گردہ فروش گینگ کے 6 ارکان گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عابد چودھری: مانگا منڈی پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے انسانی اعضاء کی غیر قانونی خرید و فروخت اور پیوند کاری میں ملوث 6 رکنی گینگ کو گرفتار کر لیا ہے۔

پولیس کے مطابق کارروائی ملتان روڈ وزیر پیلس کے قریب کی گئی، جہاں خفیہ اطلاع پر چھاپہ مار کر ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔

ایس پی صدر کے مطابق گرفتار افراد میں مبینہ سرغنہ قاسم، فیاض، مقصود، ریاض، اقبال اور مرید حسن شامل ہیں، جو گردوں کی غیر قانونی خریدو فروخت اور غیر مجاز پیوند کاری میں ملوث تھے۔

پولیس نے ملزمان کے قبضے سے لاکھوں روپے بھی برآمد کر لیے ہیں، جبکہ ان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

حکام کے مطابق اس نیٹ ورک کے دیگر ممکنہ روابط اور سہولت کاروں کی بھی چھان بین جاری ہے تاکہ پورے گروہ کو بے نقاب کیا جا سکے۔