ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 وزیرداخلہ محسن نقوی کا نادرا سنٹر شملہ پہاڑی لاہور کا اچانک دورہ

 وزیرداخلہ محسن نقوی کا نادرا سنٹر شملہ پہاڑی لاہور کا اچانک دورہ
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ( اویس کیانی) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے 24/7 نادرا سنٹر شملہ پہاڑی لاہورکا اچانک دورہ کیااورسہولتیں بہترکرنے کاحکم دے دیا۔
نادراسنٹرپربے پناہ رش،لمبا انتظاراوراے سی بھی بند تھا جس پروزیرداخلہ محسن نقوی نے شدید برہمی کااظہارکرتے ہوئےسنٹر پر سہولتیں بہتر کرنے کا حکم دے دیا۔
وزیرداخلہ محسن نقوی نے سنٹر میں موجود شہریوں سے شناختی کارڈز اور دیگر دستاویزات کے عمل کے بارے پوچھا،انہوں نےمختلف کاؤنٹرزپر جاکر شہریوں سے ملاقات کی اور مسائل پوچھے۔
وزیرداخلہ محسن نقوی نے رش کو بہتر طریقے سے مینج کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہاکہ نادرا سنٹر شملہ پہاڑی پہلے بھی وزٹ کر چکا ہوں،اس وقت  صورتحال بہتر تھی لیکن آج شہریوں کا فیڈ بیک اچھا نہیں ملا ،شہریوں کو تیز رفتار خدمات کی فراہمی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا۔

وفاقی وزیرداخلہ نے شہریوں کے مسائل کے حل کیلئے موقع پر ہی احکامات جاری کئے۔