رائو دلشاد: وزیراعظم شہباز شریف آج مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف سے اہم ملاقات کریں گے، جس میں ملکی سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق ملاقات میں گلگت بلتستان کے آئندہ انتخابات کے حوالے سے بھی مشاورت کی جائے گی اور پارٹی کی حکمت عملی پر غور کیا جائے گا۔
اس کے علاوہ وزیراعظم پارٹی قائد کو ملک میں تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں اور اس کے معاشی اثرات سے بھی آگاہ کریں گے اور اس حوالے سے حکومتی اقدامات پر اعتماد میں لیں گے۔
ملاقات کو موجودہ سیاسی اور معاشی صورتحال کے تناظر میں اہم قرار دیا جا رہا ہے، جس میں آئندہ کے لائحہ عمل پر بھی غور متوقع ہے۔