ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واہگہ بارڈر پر قومی پرچم اتارنے کی پروقار تقریب، شہریوں کی بڑی تعداد میں شرکت

واہگہ بارڈر پر قومی پرچم اتارنے کی پروقار تقریب، شہریوں کی بڑی تعداد میں شرکت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : واہگہ بارڈر پر قومی پرچم اتارنے کی پروقار تقریب ہوئی جس میں شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی جبکہ فضا نعرہ تکبیر اور پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھی ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق لاہور میں واہگہ بارڈر پر پرچم اتارنے کی پروقار تقریب منعقد ہوئی، تقریب کا آغاز پاکستان کے قومی ترانے سے ہوا جس کے بعد پاکستان رینجرز کے باہمت اور کڑیل جوانوں نے پریڈ کی۔ تقریب میں ملی جوش و جذبے سے بھرپور پاکستانیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

تقریب کے دوران پاکستان اور بھارتی رینجرز کے سرحدی محافظ پریڈ کے دوران ایک دوسرے پر سبقت لے جانے کی کوشش کرتے دکھائی دیے۔ اس موقع پر نوجوان، بزرگ، بچوں اور خواتین کی بڑی تعداد موجود تھی، جو رینجرز کی پریڈ کے دوران اللہ اکبر اور پاکستان زندہ باد کے فلک شگاف نعرے بلند کرتے رہے۔