ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان کی عوام اطمنان رکھے، سپاہ سالار اس وقت مرد مومن ہے؛ رانا ثناء اللہ

پاکستان کی عوام اطمنان رکھے، سپاہ سالار اس وقت مرد مومن ہے؛ رانا ثناء اللہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 :  مشیر وزیراعظم پاکستان رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ پاکستان کی عوام اطمنان رکھے، سپاہ سالار اس وقت مرد مومن ہے، سپاہ سالار پاکستان کی سالمیت پر مر مٹنے کا جذبہ رکھتا ہے۔

ٹکٹ ہولڈر میاں محمد اجمل آصف کی جانب سے پوسٹ گریجویٹ کالج  سدھار اور مختلف ترقیاتی  منصوبہ جات کی افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ مشیر وزیراعظم پاکستان رانا ثنا اللہ خاں نے منصوبہ جات کا افتتاح کیا ۔ تقریب میں ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز حبیب اللہ نے خصوصی شرکت کی ۔ 

مسلم لیگ ن رہنماوں سمیت کارکنوں کی بڑی تعداد تقریب میں موجود تھی ۔ 

رانا ثناءاللہ نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ   آج یوم آزادی صحافت ہے، صحافت کے دن پر آج پاکستان کے صحافیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، ہم صحافت پر یقین نہیں ہم صحافت پر ایمان رکھتے ہیں، ہم یقین رکھتے ہیں جمہوریت اور صحافت کی آزادی کا چولی دامن کا ساتھ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ایک ایسی جماعت جس کا کلچر بدتمیزی ہے، جن کا کلچر ہے اپنے مخالف دیکھو تو اس کو گالیاں دو، ایک گالی گلوچ برگیڈ بنایا ہے، جب وہ حکومت میں تھے تب بھی اور اب اپوزیشن میں تب بھی گالم گلوچ کا کلچر اپنائے ہوئے ہیں، اس گالی گلوچ برگیڈ کی وجہ سے قوانین بنائے گیے، وہ قوانین کی وجہ سے صحافی برادری کو بھی برے لگے۔  

انہوں نے کہا کہ آج اپنی ذاتی حثیت اور وزیر اعظم کی طرف سے اپنے صحافی بھائیوں کے ساتھ بیٹھنے کو تیار ہیں، اگر قوانین میں کچھ ترامیم کرنی ہے تو آئیں ہمارے ساتھ بیٹھیں، وزیر اعظم کی ٹیم صحافی برادری کے ساتھ بیٹھنے کو تیار ہے ۔ رانا ثناءاللہ نے کہا کہگالم گلوچ برگیڈ کو روکنا صحافی برادری کی بھی ذمہ داری ہے، ایک ایسی جماعت کے لوگ جو سوشل میڈیا پر پروپیگنڈہ کرتے ہیں ان کا تدارک کرنا ہے۔ 

رانا ثناءاللہ نے کہا کہ ہندوستان اس واقعہ کو کشمیر میں ظلم کرنے کے لیے استعمال کر رہا ہے, بھارت منصوبے بنا رہا ہے، میرے پاس مودی کو دینے کے لیے ایک ہی جواب ہے، مودی دیکھ لے ابدالی میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے، مودی کو۔کہتا ہوں پتہ کرلو ابدالی میزائل میں ایٹمی ہتھیار لے جانے کی بھی صلاحیت ہے، ہندوستان کو اچھی طرح پتہ ہے ہم اپنی حفاظت کرنا جانتے ہیں، آج کا تجربہ مودی کو دیکھانے کے لیے ہی کیا گیاہے ۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی عوام اطمنان رکھے، سپاہ سالار اس وقت مرد مومن ہے، سپاہ سالار پاکستان کی سالمیت پر مر مٹنے کا جذبہ رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم ہندوستان کے لوگوں کی زندگی بھی چاہتے ہیں، آگر ہم پر حملہ کیا گیا تو اس کو جواب منہ توڑ جواب دینے کے لیے تیار ہیں ۔