سٹی 42 : سی سی ڈی ٹیم کا قصور میں واردات کر کے فرار ہونیوالے ڈاکوؤں سے سامنا ہوا، جس میں فائرنگ سے سنگین وارداتوں میں مطلوب ایک ڈاکو ہلاک ہوگیا، جبکہ 2 فرار ہوگئے۔
سی سی ڈی کے ڈسٹرکٹ آفیسر عتیق ڈوگر کے مطابق ہلاک ڈاکو کی شناخت بین الاضلاعی گینگ کے سرغنہ امیر حمزہ کے نام سے ہوئی،جو 08 سے زائد سنگین مقدمات میں پولیس کو انتہائی مطلوب تھا ۔
ڈسٹرکٹ آفیسر نے بتایا کہ03 ڈاکو نقیب آباد کے قریب شہری سے واردات کر کے فرار ہو رہے تھے، سی سی ڈی ٹیم نے ڈاکٹر ذوالفقار، شیخ اعجاز اور خورشید احمد کی سربراہی میں بروقت ریسپونس کرتے ہوئے ناکہ بندی کی، ڈاکوؤں نے پولیس ٹیم کو دیکھ کر فائرنگ کر دی، ایک ڈاکو ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گیا۔
ڈسٹرکٹ آفیسر عتیق ڈوگ کا کہنا ہے کہ سی سی ڈی ڈیپارٹمنٹ عوام کی جان و مال کی حفاظت کو ہر صورت یقینی بنائے گی۔