ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کال سینٹر میں نقب زنی کی واردات میں ملوث 6 رکنی گینگ گرفتار

کال سینٹر میں نقب زنی کی واردات میں ملوث 6 رکنی گینگ گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : راولپنڈی میں تھانہ صادق آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے چائنیزکال سینٹر میں نقب زنی کی واردات میں ملوث 6 رکنی گینگ گرفتار کرلیا ۔ 

ترجمان پولیس کے مطابق ملزموں سے 85 لاکھ روپے مالیتی 95 مسروقہ لیپ ٹاپ اور پرنٹر برآمد ہوئے، ملزموں نے چند روز قبل کال سینٹر کے شیشے توڑ کر قیمتی لیپ ٹاپ اور پرنٹر چوری کیے تھے ۔ 

سی پی او راولپنڈی سید خالد ہمدانی کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان میں عبد الواجد، وسیم،بلال،علی،عبد العزیز اور محمد مرزا شامل ہیں۔ 

صادق آباد پولیس نے CCTV کیمروں اور ہیومن انٹیلی جینس کی مدد سے ملزمان کو ٹریس کرکے گرفتار کیا ۔