سٹی 42 : اسلام آباد یونائیٹڈ کی انتظامیہ نے بتایا ہے کہ شاداب خان گروئن انجری کی وجہ سے آج کے میچ میں آرام کریں گے.
اسلام آباد یونائیٹڈ کے مطابق شاداب خان کوئٹہ گلیڈیٹرز کے خلاف میچ میں دستیاب نہیں ہوں گے. گزشتہ رات پشاور زلمی کے خلاف بیٹنگ کرتے ہوئے شاداب خان نے تکلیف محسوس کی تھی، احتیاطی طور پر شاداب خان کا اسکین کروایا گیا.
اسکین کی رپورٹ کا انتظار ہے رپورٹ آنے کے بعد مزید اپڈیٹ سے آگاہ کیا جائے گا.