سٹی 42 : اسلام آباد میں اپنے آپ کو حساس ادارے کا افسر ظاہر کرنے والا نوسرباز گرفتار کرلیا گیا ۔
تھانہ مارگلہ پولیس نے حساس ادارے کا افسر بن کر بلیک میلنگ کرنے والے نوسرباز کو گرفتار کر لیا۔ جس کے بعد ایف آئی اے انسپیکٹر کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا ۔
مقدمہ میں کہا گیا کہ ملزم بڑے مالی فراڈ کے ساتھ ساتھ مبینہ بلیک میلنگ اور کئی غیر قانونی دھندوں میں ملوث تھا، جس کے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج ہیں۔ ملزم کی شناخت وقاص جاوید ، ملزم نے پہلے حساس ادارے کا افسر بعدازا میڈیا پرسن ظاہر کرنے کی کوشش کی۔
گرفتار ملزم سے جعلی کارڈ بھی برآمد کر لیے گئے۔
