ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈولفن اسکواڈ کی کارروائی،مالی فراڈ میں ملوث 3 ملزمان گرفتار

ڈولفن اسکواڈ کی کارروائی،مالی فراڈ میں ملوث 3 ملزمان گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: قانون شکن عناصر چاہے جتنے شاطر کیوں نہ ہوں مگر قانون کی گرفت سے بچ نہیں سکتے، ڈولفن اسکواڈ نے کارروائی کرتے ہوئے مالیاتی فراڈ میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان ڈولفن اسکواڈ کے مطابق گرفتار ملزمان کے خلاف مختلف تھانوں میں فنانشل کرائمز کے متعدد مقدمات درج تھے۔ ملزمان نے شہریوں سے مالی لین دین کے بہانے بوگس چیکس دے کر فراڈ کیا تھا۔

ترجمان کے مطابق ملزمان فیصل آباد اور لاہور پولیس کو بھی مقدمات میں مطلوب تھے۔ کارروائی ای پولیس پوسٹ ایپ کی مدد سے عمل میں لائی گئی۔

 گرفتار افراد کو تھانہ چوہنگ اور تھانہ سمن آباد کے حوالے کر دیا گیا ہے۔