حسن علی:صوبائی وزیر چودھری شافع حسین سے جاپان کے نیپون گروپ کے سی ای او نے ملاقات کی،نیپون گروپ کا پنجاب میں پہلے مرحلے میں لیتھیئم بیٹریوں کا اسمبلنگ پلانٹ لگانے کا اعلان کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق پیسک ہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں پنجاب میں سرمایہ کاری کے مواقع پر بات چیت کی گئی،نیپون گروپ کا دوسرے مرحلے میں مینوفیکچرنگ پلانٹ لگانے کا اعلان کیا۔
سی ای او نیپون گروپ نے کہا کہ ہمارے گروپ کو پلانٹ لگانے کیلئے 2ایکڑ اراضی درکار ہے ،ہم یہاں لیتھیئم بیٹریاں تیار کرکے دیگر ممالک کو برآمد بھی کریں گے۔
صوبائی وزیر چودھری شافع حسین کی جاپانی کمپنی کو سرمایہ کاری پر ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ْ
چودھری شافع حسین نے کہا کہ نیپون گروپ لیتھیئم بیٹریاں بنانے کا کارخانہ لگائے ،ہرممکن سہولت دیں گے ۔