فاران یامین: تھانہ رائیونڈ کی حدود میں سکیورٹی گارڈ قتل،گارڈ کو نامعلوم افراد نے سوتے ہوئے گولی مار کر قتل کر دیا۔
تر جمان پولیس کے مطابق مقتول گارڈ کی شناخت 28 سالہ صادق کے نام سے ہوئی،مقتول زیر تعمیر بلڈنگ میں سکیورٹی گارڈ کے فرائض سرانجام دے رہا تھا،پولیس نے لاش کو قبضہ میں لے کر تحقیقات شروع کر دیں۔
پولیس کا کہنا تھا کہ قتل کا واقعہ ذاتی دشمنی ہے یا کچھ اور تحقیقات کر رہے ہیں۔