ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

یو اے ای قونصل جنرل کا پاکستانیوں کیلئے بڑا اعلان

یو اے ای قونصل جنرل کا پاکستانیوں کیلئے بڑا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: گورنر خیبر پختونخواہ فیصل کریم کنڈی کی متحدہ عرب امارات قونصلیٹ آمد، گورنر خیبرپختونخوا نے یو اے ای کے قونصل جنرل بخیت عتیق الرمیتھی سے ملاقات کی۔
گورنر کے پی نے یو اے ای قونصلیٹ کےبزنس ویزا سیکشن کا افتتاح کیا، قونصل جنرل نے گورنر خیبرپختونخوا کو ویزا سیکشن کا دورہ کروایا، ملاقات میں باہمی دلچسپی کےامور پرتبادلہ خیال کیا گیا۔
یو اے ای قونصل جنرل نے پاکستانیوں کے لئے بڑا اعلان کیا، یو ایے ای کے قونصل جنرل بخیت عتیق الرمیتھی نے پاکستانیوں کو ویزے کے حوالے سے بڑی خوشخبری سنادی۔

گورنر خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ متحدہ عرب امارات پشاور میں قونصل خانہ کھولے، کاروباری سیکشن باہمی سرمایہ کاری کےمواقع فراہم کرے گا،بزنس دونوں ممالک میں کاروباری تعلقات کومضبوط بنانےمیں مددگار ثابت ہوگا۔ 

قونصل جنرل بخیت عتیق کا کہنا تھا کہ پاکستانی شہری اب 5 سالہ ویزا پروگرام حاصل کرنے کے اہل ہیں، ویزاپروگرام دونوں برادر ممالک میں دوطرفہ تعلقات مزیدمضبوط کرے گا۔