(ویب ڈیسک)یوکرین کے صدر ولودومیر زیلنیسکی نے دنیا کو تیسری جنگ عظیم کے امکان سے خبردار کیا ہے۔
عرب ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے یوکرین کے صدر ولودومیر زیلینسکی کا کہنا تھا کہ جنگ فی الحال یوکرین تک محدود ہے اور روس منتقل نہیں ہوئی۔
ان کا کہنا تھا کہ یوکرین کی فوج نے اب تک روس کے خلاف فوجی کارروائیوں کا آغاز نہیں کیا ہے، یوکرینی فوج روس پر قبضہ کرنے کی کوئی خواہش نہیں رکھتی، ہماری افواج اپنی سرزمین کا دفاع کر رہی ہیں۔
ولودومیر زیلینسکی نے کہا کہ ہم روسی فوجیوں کی موجودگی اور مولدووا میں علیحدگی پسندوں سے خوفزدہ نہیں ہیں کیونکہ مولدووا میں علیحدگی پسند غیر تربیت یافتہ اور یوکرینی فوج سے لڑنے سے خوفزدہ ہیں۔
یوکرین کے صدر نے روسی وزیر خارجہ سرگئی لاؤروف کی جانب سے ہٹلر کے یہودیوں سے تعلق ہونے پر کہنا تھا کہ ان کے بیان سے لگتا ہے کہ روس نے جنگ عظیم دوئم سے سبق نہیں سیکھا۔