کشمیریوں کی قربانیاں کسی صورت رائیگاں نہیں جائیں گی،بلاول بھٹو زرداری

Bilawal bhutto,messege for the nation
کیپشن: Bilawal bhutto zardari
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عیدالفطر پر کشمیریوں اور فلسطینوں کو نہ بھولیں، مقبوضہ کشمیر میں ہماری کشمیری بھائی اس عید پر بھی آزادی کی جدوجہد کی قیمت ادا کر رہے ہیں۔

 اسلام آباد سے جاری پیغام میں بلاول بھٹو نے قوم کو عیدالفطر کی مبارکباد دی اور کہا کہ عید پر ہمیں مقبوضہ کشمیر میں ہم وطن بھائیوں کو نہیں بھولنا چاہیے، فلسطینیوں نے رمضان اسرائیلی جارحیت میں گزرا، فلسطینیوں کی عید جبر کے سائے تلے گزر رہی ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ عوام دشمن حکومت سے نجات کے بعد یہ پہلی عید ہے، امید کرتا ہوں عوام ایسی سینکڑوں عیدیں دیکھیں کہ جن پر کسی ظالم حکمران کا سایہ نہ ہو،کشمیریوں کی قربانیاں کسی صورت رائیگاں نہیں جائیں گی۔