برکی،نامعلوم شخص کی لاش برآمد

barki,deadbody found
کیپشن: Dead body file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عابد علی)بر کی کے علاقے پرتھ گاؤں میں نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی،پولیس نے شناخت نہ ہونے پر لاش مردہ خانے منتقل کر دی ۔

پولیس کے مطابق برکی کے علاقے پرتھ گاؤں میں نا معلوم شخص کی پرانی لاش برآمد ہوئی،45 سالہ نامعلوم شخص کی لاش خالی پلاٹ سے برآمد ہوئی، لاش دو سے تین روز پرانی ہے۔

پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد نامعلوم شخص کی لاش کو مردہ خانے منتقل کر دیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ موقع سے شواہد اکٹھے کر کے تحقیقات جاری ہیں۔