غلامی نامنظور مارچ کی تاریخ کا اعلان کب ہوگا ؟ عمران خان نے بتا دیا

غلامی نامنظور مارچ کی تاریخ کا اعلان کب ہوگا ؟ عمران خان نے بتا دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان  نے اسلام آباد مارچ کی تاریخ کے حوالے سے بیان جاری کردیا۔ 

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے عیدالفطر کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ قوم کو ماہِ صیام کی تکمیل اور عیدِ سعید کی مبارکباد پیش کرتا ہوں، دعاگو ہوں کہ رب العزت آپ کے قیام و صیام کو شرفِ قبولیت عطا فرمائیں،  1947 میں رمضان کی 27ویں بابرکت شب میں قوم کو آزادی ملی اور مجھے سامراج کی سازشوں کو عملاً دیکھنے کا موقع ملا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ 7 مارچ کو امریکا میں متعین پاکستانی سفیرنے دفتر خارجہ خفیہ مراسلہ بھیجا، بطور وزیراعظم اس خفیہ مراسلے کے مندرجات دیکھ کر مجھے شدید حیرت ہوئی، امریکی حکام نے سفارتی آداب بھلا کر پاکستان کی اندرونی سیاست میں مداخلت کی، امریکیوں نے تحریک عدمِ اعتماد کے ذریعے ”وزیراعظم“ کو ہٹانے کا حکم دیا اور وزیراعظم کو نہ ہٹائے جانے کی صورت میں سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔

انہوں نے کہا کہ ڈپٹی اسپیکر کی واضح رولنگ کے باوجود نہایت تیزی سے حکومت کا تختہ الٹا گیا، منتخب جمہوری وزیراعظم کو ہٹا کر مجرموں کو اقتدار سونپ دیا گیا،  پاکستان کا وقار آزادی و خودمختاری ہی سے وابستہ ہے، رواں ماہ کے آخر میں ”غلامی نامنظور“ کے عنوان سے اسلام آباد کی طرف مارچ ہو گا، میں جلد اس تاریخی مارچ کی تاریخ کا اعلان کروں گا۔

چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ وقت آن پہنچا ہے کہ آپ آگے بڑھیں اور پاکستان کی حقیقی آزادی کے لیے ہمارا ساتھ دیں۔