ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بادامی باغ سبزی منڈی ، مزدوروں کامافیا کے خلاف احتجاج

 بادامی باغ سبزی منڈی ، مزدوروں کامافیا کے خلاف احتجاج
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حسن علی) بادامی باغ سبزی منڈی کے مزدوروں کامافیا کے خلاف احتجاج اور ہڑتال ، احتجاج کے باعث منڈی میں آلو کی بولی بھی متاثرہوئی ، پولیس کی جانب سےمزدوروں کو ہر ممکن تعاون فراہم کرنےکی یقین دہانی پرہڑتال ختم کردی گئی۔
تفصیلات کے مطابق بادامی باغ سبزی و فروٹ منڈی کےمزدور آلو کی بولی کے وقت بپھر گئےاور ہڑتال کردی، مزدوروں نے منڈی میں احتجاج بھی کیا، ان کا کہنا تھا کہ منڈی میں مافیا کے لوگ انہیں ناجائز تنگ کرتےہیں،آلو کی بولی کے اوقات میں انہیں حصہ نہیں لینے دیتےجبکہ پولیس اورانتظامیہ بھی منڈی میں موجود شرپسند عناصر کے خلاف کوئی کارروائی عمل میں نہیں لاتی ہے، مزدوروں کا احتجاج دو گھنٹے جاری رہا تاہم پولیس کی جانب سے یقین دہانی کےبعد مزدوروں نے ہڑتال اور احتجاج ختم کردیا،،جسکے بعد آلو کی بولی مکمل کی گئی۔

Malik Sultan Awan

Content Writer