سٹی 42 : ملکی تاریخ میں پہلی بار ایک ہندو نوجوان کو پاکستان ایئرفورس میں جی ڈی پائلٹ منتخب کرلیا گیا، بھارت میں جہاں مسلمانوں سمیت دیگر اقلیتوں کا جینا مشکل بنادیا گیا وہیں پاکستان میں اقلیتوں کو نہ صرف مذہبی آزادی حاصل ہے بلکہ اقلیت سے تعلق رکھنے والے تمام نوجوان پڑھ لکھ کر اپنی صلاحتیوں کا کھل کر اظہار کرسکتے ہیں جس کی نئی مثال سامنے آئی ہے کہ ملکی تاریخ میں پہلی بار ایک ہندو نوجوان کو پاکستان ایئر فورس میں جی ڈی پائلٹ منتخب کرلیا گیا ہے۔
24 نیوز کے مطابق صوبہ سندھ کے سب سے بڑے ضلع تھر پارکر سے تعلق رکھنے والے راہول دیو کی بطور پائلٹ آفیسر سلیکشن پر اقلیتی برادری انتہائی خوش دکھائی دے رہی ہے، پاکستان کے نئے جی ڈی پائلٹ کی خوشگوار تصویر بھی ٹویٹر پر گردش کر رہی ہے جب کہ سوشل میڈیا پرراہول دیو سے نیک خواہشات کا اظہار کیا جارہا ہے۔
Congratulations to Rahul Dev on his selection as GD Pilot in Pakistan Air Force (PAF). He hails from a remote village of Tharparkar, Sindh. All our love and prayers for him. ???? pic.twitter.com/3swnqJI9Cr
— Rafique Ahmed Khokhar (@RafiqueKhokhar) May 1, 2020
24 نیوز کی اینکر نسیم زہرہ نے بھی ایک ہندو نوجوان کی پائلٹ کیلئے سلیکشن پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔
That smile reads sheer joy Rahul...all our love and prayers for a long, thrilling and outstanding career Pilot. Spread your wings far and wide...conquer those skies son ! @RafiqueKhokhar
— Nasim Zehra (@NasimZehra) May 1, 2020
#RahulDev https://t.co/eARb64OJRh
آل پاکستان ہندو پنچائیت کے سیکریٹری روی دوانی نے کہا ہے کہ اقلیتی برادریوں سے تعلق رکھنے والے بہت سے نوجوان سول اور آرمی آفیسرز کی صورت موجود ہیں جب کہ ملک میں بہت سے ہندو ڈاکٹر بھی اپنی صلاحتیوں کا لوہا منوا رہے ہیں اگر حکومت اقلیتوں کا اسی طرح خیال رکھے تو آنے والے چند برس میں راہول دیو جیسے نوجوان قوم کی خدمت کے لیے پیش ہوتے رہیں گے۔
واضح رہے کہ پاک فوج، پولیس اور رینجرز سمیت مختلف قومی اداروں میں ہندو اور سکھ افسران ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں، پاکستان میں سب سے زیادہ ہندو برادری ضلع تھرپارکر میں آباد ہے، اور یہ انتہائی پسماندہ ضلع ہے تاہم یہاں سے ایک نوجوان کا پاک فضائیہ میں بطورجی ڈی پائلٹ انتخاب بہت بڑی کامیابی ہے۔