اداکار یاسر حسین کا سینئر فنکاروں کو خراج تحسین

اداکار یاسر حسین کا سینئر فنکاروں کو خراج تحسین
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

گارڈن ٹاون (زین مدنی )اداکار یاسر حسین نے پاکستان کے سینئر فنکاروں راحت کاظمی اور بشریٰ انصاری کو پاکستان کے لیے پیش کی گئی خدمات کے اعتراف میں خراج تحسین پیش کیا ہے۔

یاسر حسین نے انسٹاگرام پر راحت کاظمی کو سلام پیش کرتے ہوئے انہیں پاکستان کی ڈرامہ انڈسٹری کا سب سے خوبصورت اداکار قرار دیاہے۔ اداکار نے راحت کاظمی کی دراز ی عمر کے ساتھ صحت کی بھی دعا کی۔

یاسر حسین نے لیجنڈری اداکارہ بشریٰ انصاری کو بھی خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ حیران کُن طور پر باصلاحیت اداکارہ بشریٰ انصاری انہیں بے حد پسند ہیں۔

انہوں نے لکھا کہ بشریٰ انصاری وہ بجلی ہیں جس سے ہماری انٹرٹینمنٹ انڈسٹری چلتی ہے۔یاسر حسین نے بشریٰ انصاری کے لیے دعائیہ کلمات لکھتے ہوئے کہا کہ اللّہ انہیں لمبی عمر دے تاکہ وہ ہمیں اسی طرح خوش کرتی رہیں۔یاسر حسین کے سینئر فنکاروں کو خراج تحسین پیش کرنے کے اس اقدام کو ساتھی فنکاروں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer