سٹی 42 : جوہر ٹاؤن اور چوکی بائی پاس رائیونڈ پولیس نے مختلف کارروائیوں کے دوران 4 ملزمان گرفتار کرلیے ۔
جوہر ٹاؤن پولیس نے جھپٹا مارنے اور موٹر سائیکل چرانے والے 2 ملزمان گرفتار کئے۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کاشف اور دانش سے 3 چوری شدہ موٹر سائیکلیں اور اسلحہ برآمد ہوا ۔
دوسری جانب چوکی بائی پاس رائیونڈ پولیس نے 2 ریکارڈ یافتہ ڈاکو پکڑ لئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان وقار اور طارق سے گن پوائنٹ پر چھینی گئی موٹر سائیکل اور اسلحہ برآمد ہوا۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان تفتیش کیلئے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیئے گئے۔
قبل ازیں ڈولفن ٹیم نے دوران پٹرولنگ اطلاع پر ملزم کو ٹھوکر نیاز بیگ سے گرفتار کیا۔ ترجمان ڈولفن کے مطابق ملزم نے شہری کی جیب سے 20 ہزار سے زائد نقدی نکا لی تھی۔