ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اس وقت بین الاقوامی میڈیا کی پوری توجہ ایران پر ہے: خواجہ آصف

اس وقت بین الاقوامی میڈیا کی پوری توجہ ایران پر ہے: خواجہ آصف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ ایران پر حملہ کر کے نیتن یاہو نے بین الاقوامی توجہ غزہ سے ہٹانے کی کوشش کی ہے۔ اس وقت بین الاقوامی میڈیا کی پوری توجہ ایران پر ہے۔ 

وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اہم بیان جاری کیا ہے، جس میں انہوں نے لکھا ہے کہ اس وقت بین الاقوامی میڈیا کی پوری توجہ ایران پر ہے۔ اسرائیلی وزیراعظم کو غزہ، مغربی کنارے میں نسل کشی ایجنڈے کو آگے بڑھانے کا موقع مل گیا ہے۔ 

وزیر دفاع نے کہا کہ نیتن یاہو کے شیطانی ذاتی عزائم نے فلسطین اور مشرق وسطیٰ کو انسانی تاریخ کے بدترین المیے سے دو چار کردیا ہے۔

قبل ازیں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے سیکرٹری خارجہ آمنہ بلوچ اور ترجمان دفتر خارجہ طاہر اندرابی کیساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کی ۔ نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے  پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ کویت میں 1 لاکھ 2 ہزار , عمان میں 3 لاکھ 82 ہزار , بحرین میں 134 ہزار , متحدہ عرب امارات میں 2.1 ملین  ,قطر میں ساڑھے تین لاکھ پاکستانی ہیں ، سعودی عرب میں 25 لاکھ پاکستانی موجود ہیں, ایران میں کل تعداد 35 ہزار پاکستانیوں  کی موجود ہے ۔ جن کوواپس لانے کی کوشش کی جار رہی ہے ۔