ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد، لاہور ، کراچی سمیت مختلف شہروں میں امریکی ویزا سروس عارضی طور پر معطل

اسلام آباد، لاہور ، کراچی سمیت مختلف شہروں میں امریکی ویزا سروس عارضی طور پر معطل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: مشرق وسطیٰ میں جنگی صورتحال کے باعث اسلام آباد، لاہور ، کراچی سمیت مختلف شہروں میں امریکی ویزا سروس عارضی طور پر معطل کر دی گئی ہے۔

 امریکی قونصلیٹ جنرل نے 6 مارچ تک تمام ویزا اپائنٹمنٹس منسوخ کرنے کا اعلان کیا ہے، یہ فیصلہ موجودہ سیکیورٹی حالات کے تناظر میں احتیاطی اقدام کے طور پر کیا گیا ہے۔

 اس دوران طے شدہ تمام ویزا انٹرویوز اور دیگر متعلقہ اپائنٹمنٹس منسوخ رہیں گی، سفارتخانے کی جانب سے ویزا درخواست گزاروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ مزید معلومات اور نئی تاریخوں کیلئے سرکاری ویب سائٹ اور ای میل کے ذریعے جاری کردہ ہدایات پر نظر رکھیں۔

 حکام کا کہنا ہے کہ سکیورٹی صورتحال کا مسلسل جائزہ لیا جا رہا ہے اور حالات معمول پر آنے کے بعد ویزا سروسز کی بحالی سے متعلق آگاہ کیا جائے گا۔

 واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں سکیورٹی خدشات کے باعث پاکستان میں تعینات مختلف سفارتی مشنز نے اپنے معمولات کارمیں عارضی تبدیلیاں کی ہیں۔

حالات کی کشیدگی کی وجہ سے بھی  فضائی سروس معطل ہے ۔ تاحال ائیرپورٹس سے  امریکہ رسائی بھی ممکن نہیں ۔پاکستان کی حکومت کوشش کررہی ہے کہ  بیرون ممالک گئے ہوئے  پاکستانیوں کو  واپس ملک  میں لایا جاسکے کیونکہ بیرون ممالک میں حالات کی  وجہ سے خدشات موجود ہیں ۔