ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بی آئی ایس پی ؛کفالت پروگرام کی سہ ماہی رقم میں بڑا اضافہ

 بی آئی ایس پی ؛کفالت پروگرام کی سہ ماہی رقم میں بڑا اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: حکومتِ پنجاب نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کے تحت جاری بینظیر کفالت پروگرام میں سہ ماہی قسط کی رقم بڑھانے کا اعلان کر دیا ہے۔

سرکاری اعلامیے کے مطابق اس سہ ماہی میں مستحق خواتین کو دی جانے والی رقم 13 ہزار 500 روپے سے بڑھا کر 14 ہزار 500 روپے کر دی گئی ہے، جس سے پروگرام میں رجسٹرڈ لاکھوں خواتین کو براہِ راست فائدہ پہنچے گا۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال بھی حکومت نے کفالت پروگرام کی سہ ماہی امداد میں دو ہزار روپے کا اضافہ کیا تھا، جس کے بعد رقم 10 ہزار 500 روپے سے بڑھا کر 13 ہزار 500 روپے ہو گئی تھی۔

حکام کا کہنا ہے کہ اس اضافے کا مقصد مہنگائی کے اثرات کو مدنظر رکھتے ہوئے مستحق خواتین کی معاشی مشکلات کم کرنا اور ان کے گھریلو اخراجات میں سہولت فراہم کرنا ہے۔