ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ماہ صیام میں شہر کی سکیورٹی ہائی الرٹ، کاروائیاں جاری

ماہ صیام میں شہر کی سکیورٹی ہائی الرٹ، کاروائیاں جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عابد چودھری: ماہ صیام کے دوران شہر میں سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق  ڈولفن سکواڈ نے کرائم ہاٹ سپاٹس پر سنیپ چیکنگ کے دوران کارروائیاں کیں جبکہ دو رکنی ڈکیتی و چور گینگ کو گرفتاربھی کیا۔

نواں کوٹ میں شہریوں کی ریکی کر کے ٹارگٹڈ وارداتیں کرنے والے دو ملزمان زاہد اور بلال کو گرفتار کیا گیا جبکہ  ان کے قبضے سے اسلحہ، گولیاں، میگزین، موبائل فون اور نقدی برآمد کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق ٹرولنگ کے دوران ڈولفن ٹیم نے دو مشکوک ملزمان کو چیکنگ کے لیے رکنے کا اشارہ کیا، جنہوں نے فرار کی کوشش کی، تاہم تعاقب کے بعد دونوں کو گرفتار کر لیا گیا۔ گرفتار ملزمان 67 سے زائد ڈکیتی، چوری اور گینگ سے متعلق مقدمات میں مطلوب تھے۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزمان کے متعدد وارداتوں کا انکشاف ہوا اور کارروائی کے بعد انہیں تھانہ نواں کوٹ کے حوالے کر دیا گیا۔