روزینہ علی :وزیراعظم شہباز شریف سے پاکستان پیپلز پارٹی کے وفد نےملاقات کی،ملاقات کے موقع پر ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال، پارلیمان میں قانون سازی سے متعلق امور پر غور کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کے وفد نے وزیراعظم کوقانون سازی پر اپنے تحفظات سے آگاہ کیا، وزیراعظم نے حکومتی رہنماؤں کو قانون سازی میں پیپلز پارٹی کو اعتماد میں لینے کی ہدایت کردی ۔
ذرائع کے مطابق ملاقات میں راجہ پرویز اشرف، شیری رحمان، نوید قمر،اعجاز جاکھرانی،نائب وزیراعظم، احسن اقبال، وزیر قانون شریک ہوئے۔