ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فیصل ٹاؤن: اے ٹی ایم سے رقم نکلوانے والوں کا 2 رکنی گروہ گرفتار

فیصل ٹاؤن: اے ٹی ایم سے رقم نکلوانے والوں کا 2 رکنی گروہ گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وقاص احمد:فیصل ٹاؤن پولیس نے اے ٹی ایم سے رقم نکلوانے والے شہریوں کو نشانہ بنانے والے دو رکنی  گینگ کو گرفتار کر لیا۔

 جس کا تعلق فیصل ٹاؤن اور ملحقہ علاقوں میں مختلف اے ٹی ایم کے باہر وارداتیں کرنے سے تھا۔

 ایس پی شہربانو نقوی کا کہنا تھا کہ ملزمان شہریوں سے رقم نکلوانے کے دوران دھوکے سے کارڈ تبدیل کر کے رقم ہتھیاتے تھے۔

شہربانو نقوی کا مزید کہنا تھا کہ گروہ کو سی سی ٹی وی فوٹیج سے ٹریس کر کے حراست میں لیا گیا۔ چند روز قبل یہ گروہ فیصل ٹاؤن میں پنجاب یونیورسٹی کے ایک طالب علم سے رقم لوٹ چکا تھا۔ گرفتار ملزمان عمران اور انس سے لوٹی گئی 85,000 روپے نقدی، چوری شدہ موٹر سائیکل اور پستول بھی برآمد  کر لی گئی ہے۔

 تیسرے ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں اور ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔