ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور: فیکٹری کے گودام میں آگ ،لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر خاکستر

لاہور: فیکٹری کے گودام میں آگ ،لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر خاکستر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

فاران یامین:لاہور شہر میں فیروزپور روڈ پر واقع ایک فیکٹری کے گتے کے گودام میں آگ لگ گئی۔

 ریسکیو فائر فائٹرز نے فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ کر  کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پا لیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق آتشزدگی کے باعث کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ تاہم آگ کے نتیجے میں لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر خاکستر ہو گیا۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ آگ شارٹ سرکٹ کے باعث بھڑکی۔

خیال رہے کہ ایک روز قبل سول سیکریٹریٹ کے قریب واقع پی اینڈ ڈی کی عمارت میں آگ بھڑک اٹھی تھی۔

ریسکیو 1122 کی متعدد گاڑیاں فوری طور پر موقع پر پہنچیں اور تقریباً دو گھنٹے کی مسلسل کارروائی کے بعد آگ پر قابو پا لیا گیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق آگ لگنے کی ابتدائی وجہ شارٹ سرکٹ بتائی گئی تھی۔