ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انڈیا کو دبئی میں ایک ہی وکٹ پر کھیلنے کا ناروا ایڈوانٹیج اور پیٹ کمنز کی تنقید

patrick james cummins، Champions Trophy2025, city42 , India vs Australia
کیپشن: File Photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:آسٹریلیا کے کرکٹر  پیٹ کمنز نے  آئی سی سی کی چیمپئینز ٹرافی 2025 کے شیڈول میں باقی سات ٹیموں کے برعکس انڈیا کے تمام میچ ایک ہی وکٹ پر رکھے جانے پر سخت لفطوں میں تنقید کی۔ آسٹریلیا کو آج 4 اپریل کو انڈیا کے ساتھ چیمپئینز ٹرافی کا سیمی فائنل کھیلنا ہے، وکٹ نے انڈین باؤلرز کی زیادہ ممد کی تو پیٹ کمنز کی چیمپئینز ٹرافی کے شیدول میں انڈیا کو ناروا ایڈوانتیج دیئے جانے پر تنقید ایک بار پھر توجہ کا مرکز بنے گی۔ ۔

پیٹ کمنز اپنی فیملی کے ساتھ وقت گزارنے کے لئے چیمپئینز ٹرافی کھیلنے کے لئے نہیں آئے کیونکہ ان کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش ہوئی ہے۔  آج میچ سے پہلے روایتی نیوز کانفرنس کے دوران آسٹریلیا کے کیپٹن سٹیو سمتھ نے بھی انڈیا پر تنقید کی تو لوگوں کو پانچ روز پہلے پیٹ کمنز کا یہ بیان یاد آیا جس مین کمنز نے کہا تھا،   ایک ہی مقام پر تمام میچز کھیلنے سے انڈیا  کو دیگر ممالک کی ٹیموں پر نمایاں برتری حاصل ہوئی ہے۔

پیٹ کمنز  نے ٹخنے کی چوٹ سے صحت یاب ہونے اور اپنے دوسرے بچے کی پیدائش کدوران اپنی بیگم کے ساتھ رہنے کے لیے ٹورنامنٹ سے باہر ہونے کا انتخاب کیا تھا۔ 

مجھے لگتا ہے کہ یہ اچھا ہے کہ ٹورنامنٹ چل سکتا ہے، لیکن ظاہر ہے کہ اس سے انہیں (بھارت) کو ایک ہی گراؤنڈ پر کھیلنے کا بہت بڑا فائدہ ملتا ہے۔ وہ پہلے ہی بہت مضبوط نظر آتے ہیں، اور انہیں وہاں اپنے تمام کھیل کھیلنے کا واضح فائدہ ملا ہے۔

آئی سی سی نے ابتدائی طور پر تمام میچز پاکستان میں کرانے کی منصوبہ بندی کی تھی لیکن بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) نے سکیورٹی کا نام نہاد بہانہ گھڑ کر اپنی ٹیم پاکستان بھیجنے سے انکار کر دیا۔ اس کے نتیجے میں مجبوراً ایک ہائبرڈ ماڈل اپنایا گیا، جس میں بھارت کے میچ دبئی میں شیڈول ہیں، جبکہ باقی ٹورنامنٹ پاکستان میں لاہور، کراچی اور راولپنڈی میں کھیلے جا رہے ہیں۔ اس ہائی برڈ ماڈل کے تحت انڈیا اور آسٹریلیا کو آج دبئی کی اس وکٹ پر کھیلنا ہے جہاں آسٹریلین ٹیم کا تو پہلا میچ ہو گا جب کہ انڈیا کے بیتر اور باؤلر اس وکٹ پر کھیلنے کے خﷺب عادی ہو چکے ہیں۔ 

آج آسٹریلیا اور دبئی کے میچ میں انڈین سپنرز کو وکٹ سے غیر معمولی مدد ملی تو ایک بار پھر پیٹ کمنز کی تنقید توجہ کا مرکز بنے گی کہ تمام ٹیموں کو تو چار مختلف وکتس پر کھیلنا پڑا اور انڈیا کو تمام میچ ایک ہی وکٹ پر دے کر اسے نا روا ایڈوانٹیج دیا گیا۔

چیمپئینز ٹرافی مین آسٹریلیا کا پہلا میچ انگلینڈ کے ساتھ لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں ہوا تھا۔یہاں  آسٹریلیا نے سٹینڈ ان کپتان اسٹیو اسمتھ کی قیادت میں لاہور میں انگلینڈ کے خلاف شاندار کارکردگی کے ساتھ اپنی مہم کا آغاز کیا۔ 352 رنز کے مشکل ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے وکٹ کیپر بلے باز جوش انگلس نے میچ جیتنے والی اننگز کھیلی، 86 گیندوں پر ناقابل شکست 120 رنز بنا کر آسٹریلیا کو فتح سے ہمکنار کیا۔ اس میچ میں انگلینڈ نے چیمپئینز ٹرافی کی ہسٹری کا سب سے بڑا سکور کرنے کا ریکارڈ بنایا اور آسٹریلیا نے سب سے بڑٓ ٹارگٹ کامیابی سے چیز کرنے کا اس سے بھی بڑا ریکارڈ بنا ڈالا۔