ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایبٹ آباد کے بعد روالا کوٹ بھی برفباری کے باعث بند

ایبٹ آباد کے بعد روالا کوٹ بھی برفباری کے باعث بند
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42:ایبٹ آباد کے بعد روالا کوٹ بھی برفباری کے باعث بند کردیا گیا ، راولاکوٹ تولی پیر لسڈنہ روڈ شدید برفباری کے باعث بند ہے  

راولاکوٹ باغ سدہن گلی ڈھلی لسڈنہ شاہرات پر ٹریفک معطل  ہوچکی ہے ، راولاکوٹ عباسپور محمود گلی شاہراہ برفباری کے باعث بند کردی گئی ہے ، راولاکوٹ اور باغ کی مشینری سڑکوں پر موجود ہے  ، برفباری میں وقفہ ہوتے ہی شاہرات کی بحالی کا کام شروع کردیا جائے گا ، فی الحال  شہری گھروں میں محصور ہوچکے ہیں نظام زندگی جمود کا شکار ہوگیاہے ۔  راولاکوٹ تمام نشیبی علاقوں میں بارش کا سلسلہ جاری بھی جاری ہے ۔

واضح رہے ایبٹ آباد اور گلیات میں  برفباری کے باعث راستے بند ہوچکے ہیں اور حکومت نے ایبٹ آباد گلیات میں  برفباری کی وجہ سے پھنسے شہریوں  کو تین روز کی تعطیلات کا اعلان کردیا ہے ۔ تاکہ شہری برفباری میں  گھر کے اندر محفوظ رہیں موسم کی خرابی کے باعث راستوں پر برف جم چکی ہے ۔ جس کی وجہ سے تمام سکولز ، دفاتر  سب کچھ  بند کردیا گیا ہے