سٹی 42 : ماہِ رمضان میں سستی اشیا کی فراہمی کے حوالے سے کیے گئے ضلعی انتظامیہ کے دعووں کے برعکس اوپن مارکیٹ اور ماڈل کارٹس پر منافع خوری جاری ہے۔
شادمان ماڈل کارٹس پر نرخ نامے تو آویزاں ہیں مگر قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں، اشیا ڈی سی ریٹ سے 30 سے 50 روپے اضافی قیمت میں فروخت ہونے لگی۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ انتظامیہ ماڈل بازاروں سمیت اوپن مارکیٹ میں پر بھی نظر رکھے ۔
پیاز 75 کے بجائے 85 روپے اور اضافی قیمت میں فروخت ہورہا ہے، شملہ مرچ 80 کے بجائے 120 روپے کلو ، آلو 55 کے بجائے 65 روپے اور اضافی قیمت میں فروخت ہورہا ہے، جبکہ ٹماٹر 50 کے بجائے 65 رو پے فی کلو میں فروخت ہورہا ہے۔ اس کے علاوہ درجہ دوم کے پھل درجہ اول کی قیمت پر فروخت ہونے لگے۔