سٹی 42 : چیف سیکرٹری پنجاب نے اوور چارجنگ کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کرنے کا حکم دے دیا ۔
چیف سیکرٹری پنجاب کی جانب سے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو گراں فروشوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی ہدایت کردی گئی ہے۔
لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر اضلاع میں لگائے جانے والے رمضان بازاروں میں کچھ ایسے سٹالز والے بھی موجود ہیں جو سرکاری قیمتوں پر اشیا نہیں بیچتے، ایسے افراد کے خلاف اب چیف سیکرٹری پنجاب نے بلا امتیاز کارروائی کرنے کا حکم دے دیا ہے ۔ چیف سیکرٹری کا کہنا ہے کہ زائد قیمتوں پر اشیاءخورونوش فروخت کرنے والوں کیخلاف کارروائی کریں ۔