ملک اشرف : لاہور ہائیکورٹ میں اسحلہ لے کر جانے والے شخص کو پولیس نے گرفتار کرلیا ۔
لاہورہائیکورٹ میں اے جی آفس گیٹ سے دورانِ چیکنگ شہری سے نائن ایم ایم پستول برآمد ہوا، جس کے بعد پولیس نے مسلح شخص کو تھانہ پرانی انارکلی کے حوالے کر دیا۔
پولیس نے بتایا ہے کہ ملزم کا نام حبیب اللہ ہے، جو لوئر دیر کا رہائشی ہے ۔
ایس پی سکیورٹی ہائیکورٹ عادل عامر کی جانب سے عدالت کے گیت پر کڑی نگرانی کرنے والے پولیس اہلکاروں کو شاباش دی گئی ۔