ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

  بجلی چوری کیخلاف ٹارگٹڈآپریشن شروع کرنےکافیصلہ

  بجلی چوری کیخلاف ٹارگٹڈآپریشن شروع کرنےکافیصلہ
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شاہد ندیم سپرا:شہرمیں بجلی چوری کیخلاف ٹارگٹڈآپریشن شروع کرنےکافیصلہ کر لیا گیا۔

 تفصیلات کے مطابق لیسکوسے 3کیٹیگریزکی بنیادپرآپریشن شروع کیا جائےگا،کمپنی سےگرین، بلیواورریڈکیٹیگری نوگوایریاکی بنیادپرریکارڈطلب کیاگیا،نوگوایریامیں رینجرزکی مددسےگرینڈ آپریشن کیا جائےگا۔

شہرکی کوٹ عبدالمالک، فیروزوالا،کوٹ لکھپت اورعزیزبھٹی ڈویژن میں نوگوایریازکی نشاندہی کی گئی،شالامارڈویژن، باغبانپورہ ڈویژن، رائیونڈ اور شاہ پور ڈویژن میں بھی نوگوایریاکی نشاندہی کی گئی،نوگوایریامیں بجلی چوری ہونےکےباوجودلیسکوکارروائی نہیں کر سکتی۔

وفاقی حکومت کی ہدایات کی روشنی میں اب رینجرز کی مدد سے کارروائی کی جائےگی۔