عابدچوہدری: لاہور، رنگ روڈ پر کار کی ٹکر سے پولیس اہلکار جاں بحق،حادثے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آ گئی.
حادثے کی فوٹیج سٹی 42 کو موصول ہوگئی، جس میں دیکھ گیا کہ پولیس اہلکار رنگ روڈ پر لفٹ لینے کیلئے کھڑا ہے، کار ڈرائیورنے لفٹ دینے کیلئے لائن تبدیل کی تو دوسری کار نے اہلکارکو کچل دیا۔
پولیس کے مطابق جاں بحق اہلکار پتوکی کا رہائشی تھا، مقدمہ درج کر کے ملزم کی تلاش شروع کردی۔