ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سابق بھارتی اسپنر انیل کمبلے کا جنوبی افریقی بولنگ سےمتعلق اہم انکشاف

سابق بھارتی اسپنر انیل کمبلے کا جنوبی افریقی بولنگ سےمتعلق اہم انکشاف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:سابق بھارتی اسپنر انیل کمبلے نے کہا  چیمپیئنز ٹرافی میں ان کی پرفارمنس دیکھ کر لگ رہا ہے کہ ان کے پاس کوالٹی اور ورائٹی موجود ہے، جس کی بدولت پروٹیز کا بولنگ اٹیک مکمل دکھائی دیتا ہے۔

انیل کملبے نے جنوبی افریقی پیسر مارکو جینسن کی پرفارمنس کو سراہا ہے، کہا کہ مارکو جینسن کے ہمراہ کیسگاسو ربادا اور لونگی نگیڈی کی شمولیت سے ان کا اٹیک حریف بیٹنگ لائن کے لیے دہرے وار کی مانند ہے جبکہ ملڈر نے درمیانی اوورز میں اچھی پرفارمنس دی۔

واضح رہے کہ چیمپیئنز ٹرافی 2025 میں جنوبی افریقا نے گروپ میچز میں افغانستان اور انگلیںڈ کو شکست دی تھی جبکہ آسٹریلیا کے خلاف میچ بارش کے باعث منسوخ ہوگیا تھا۔

اس طرح، جنوبی افریقی ٹیم 5 پوائنٹس کے ساتھ گروپ بی پر سر فہرست رہی۔ سیمی فائنل میں پروٹیز کا کیوی ٹیم سے مقابلہ 5 مارچ کو لاہور میں ہوگا۔